Code : 2123 7 Hit

صیہونی وزیر اعظم کے انتہاپسندانہ بیان پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مغربی کنارہ کے معاملہ پر اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ارادے اور بیان پر تشویش ظاہر کی ہے

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئےکہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان پر تشویش ظاہر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو اپنے پہلے قدم کے طور پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام بستیوں اور دیگر علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ قائم کریں گے،صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور صیہونی وزیراعظم کے اس بیان کو ان کی انتہا پسندانہ سوچ کا غماز قرار دیا جا رہا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम