Code : 3807 42 Hit

اقوام متحدہ کا افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نےافغانستان کی صورتحال اور مستقبل پر تشدد کے اثرات اور امن مذاکرات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس ملک میں تشدد کے بڑھ جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں عام شہریوں پر جان بوجھ کر حملوں میں 800 سے زیادہ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یوناما کے مطابق ، افغانستان میں تشدد کے بڑھ جانے سے حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے امکان پربھی تشویش پیدا ہوئی ہے۔
اسی دوران ، یوناما نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں ہونے والے نصف ہلاکتوں کے  ذمہ دار طالبان ہیں اور انہوں نے طالبان اور افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ نہ بنائیں۔
کابل حکومت اور طالبان نے ایک دوسرے پر تشدد میں اضافہ اور افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یادرہے کہ افغانستان کے امن مذاکرات پر گذشتہ سال مارچ میں دستخط ہوئے تھے ، لیکن تاحال اس کے کوئی خاص نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین