Code : 3241 74 Hit

اقوام متحدہ کا ایران پر عائد پابندیاں معطل کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نےکورونا وائرس کے عالمی بحران کے پیش نظر ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں نرمی یا معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ای ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ، مشیل پاشلا نے کورونا کے عالمی بحران کے تناظر میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اور کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہاکہ موجودہ نازک  صورتحال میں لاکھوں لوگوں کے حقوق اور جانوں کے تحفظ کے مقصد کے لئے ، پابندیوں کی سہولت دی جانی چاہیے یا انھیں معطل کردیا جاناچاہئے۔
پاشلا نے کہا کہ ایران جیسے ملک ، جسے کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے ، پر عائد پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اس ملک کےصحت اور طبی نظام پر دباؤ نہ پڑے اور صحت کا نظام  ختم نہ ہوجائے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار کے مطابق عالمی کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ، ایک ملک میں طبی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہم سب کے لیےخطرات کا باعث بن سکتا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम