Code : 2578 46 Hit

خطہ کے کچھ عرب ممالک ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں:برطانوی اخبار

ایک برطانوی اخبار نے ایک مغربی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ خطے کے کچھ عرب ممالک ایران اور امریکہ کے مابین تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:حالیہ دنوں میں ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے بعد ، ایک انگریزی جریدے انڈیپنڈنٹ نے پیر کے روز ایک مغربی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکہ کے مابین تناؤ کو ختم کرنے میں متحدہ عرب امارات اور عمان اہم رول ادا کررہے  ہیں،برطانوی ذرائع ابلاغ نے نامعلوم  مغربی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ: یہ کہنا مشکل ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم ہورہی ہے  کیونکہ امریکی حکام کسی کو کچھ نہیں بتاتے ہیں  لیکن یہ بات واضح ہے تناؤ کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں،مغربی سفارت کار کا کہنا ہے  کہ حالیہ مہینوں میں ایران کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے نقطہ نظر میں تبدیلی نے وائٹ ہاؤس کی ایران سے مقابلہ کرنے کی خواہش کو نمایاں طور پر کم کردیا ہے،یادرہے کہ سنیچر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران نے ممتاز ایرانی محقق ڈاکٹر مسعود سلیمانی کی رہائی کے عوض امریکی شہری گیوی وانگ ، جو امریکی سی آئی اے کے ساتھ جاسوسی اور تعاون کے الزام میں ایران کی جیل میں تھا کو رہا کردیا،امریکہ نے ڈاکٹر سلیمانی پر الزام لگایا تھا کہ وہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے درکار ادویات کی فراہمی کے لئے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے اس لیے انھیں گرفتار کیا گیاتھا،مذکورہ مغربی سفارت کار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اس لیے کہ اس نے گذشتہ ہفتے امریکہ سے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی  فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہوگا،انڈیپنڈنٹ نے آخر میں لکھا ہے کہ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ گیس کی بڑھتی قیمتوں پر ایران میں حالیہ ہنگاموں کے باوجود ، ایران امریکی معاشی دباؤ سے آزاد ہونے کے قابل ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین