Code : 1917 7 Hit

امارات کے امیر کی بیوی کا برطانوی عدالت میں شوہر کے خلاف جبری شادی کا مقدمہ دائر

دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کےخلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

ولایت پورٹل:دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ کچھ عرصہ قبل لندن بھاگ گئی تھی اور اب اس نے اپنے شوہر کےخلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق شوہر سے اختلافات اور ناچاقی کے باعث بچوں کے ہمراہ دبئی سے پہلے جرمنی اور پھر برطانیہ منتقل ہوجانے والی شہزادی حیا بنت حسین نے بچوں کی تحویل اور جبری شادی کیخلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، شہزادی برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں،ویلز کی عدالت میں شہزادی نے جبری طور پر شوہر کے ساتھ رہنے اور بچوں کی فلاح و بہبود کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے، امیر دبئی محمد بن راشد المکتوم کے ترجمان کی جانب سے مقدمے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے، واضح رہے کہ 45 سالہ حیا بنت حسین جو کہ اردن کے سابقہ بادشاہ کی بیٹی اور موجودہ بادشاہ کی سوتیلی بہن ہیں نے اچانک دبئی سے بچوں کے ہمراہ نکل کر گزشتہ ماہ لندن میں پناہ لے لی تھی، کہا جاتا ہے کہ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے دبئی سے فرار ہونے اورہندوستان میں اپنے دوست کے ہمراہ پکڑے جانے کے بہت سے حقائق جاننے کے باعث شہزادی حیا خوف کا شکار تھیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम