Code : 2012 4 Hit

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم کو ملک کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ پیش

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اعتراض کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعطم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید نے سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’ زاید میڈل‘ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو پہنایا،یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب ہے، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو یہ ایوارڈ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا جس کا رواں برس اپریل میں اعلان کرتے ہوئے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط کرنے میں پیارے دوست مودی کا بڑا ہاتھ ہے،متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ " آرڈر آف زاید " برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ ، روسی صدر پوتین اور چین کے صدر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جا چکا ہے،واضح رہے کہ ہندوستانی  وزیراعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کا ولی عہد محمد بن زاید نے پُرتپاک استقبال کیا، مودی کے دورہ یو اے ای میں دونوں ملک کے درمیان کئی تجارتی معاہدے طے پائیں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम