Code : 2941 24 Hit

صدی ڈیل کو ’’نہ‘‘ نہ کہو؛بن زائد کا فلسطینیوں کو مشورہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون دوبارہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر فلسطینیوں نے صدی ڈیل کے معاملے کو ’’نہ‘‘ کہا تو وہ ہار گئے۔

ولایت پورٹل:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے جمعہ کی شام ایک ٹویٹر پیغام میں صدی ڈیل کے نام سے امریکی ساختہ سمجھوتے کے منصوبے کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز کے ایک مضمون کا لنک شیئر کیا ہےجس کا عنوان  تھا ’’ اگر فلسطینیوں نے صدی ڈیل کے معاملے کو ’’نہ‘‘ کہا تو وہ ہار گئے ‘‘۔
واضح ہے کہ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبه ان تین عرب سفیروں میں سے ایک تھے جوگذشتہ منگل کے روز امریکی منصوبے صدی ڈیل کی نقاب کشائی کے موقع پر وہاں موجود تھے۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز اپنے امریکہ کے عائد کردہ سمجھوتے کے منصوبے کی نقاب کشائی کے بعد  کہا تھا کہ ٹرمپ کا منصوبہ ایک ’’ اچھا آغاز ‘‘ ہے اور فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں۔
قابل ذکر ہے کہ صدی ڈیل کی حمایت میں بن زاید کا ٹویٹ اس وقت سامنے آیا جب عرب وزرائے خارجہ قاہرہ میں ٹرمپ کے سمجھوتے کے منصوبے کے نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کررہے ہیں  اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اس میٹنگ ایک اہم اسپیکر ہیں۔
دوسری طرف ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے اس ٹویٹ کو صیہونی حلقوں میں  کافی پذیرائی ملی ہے۔
صہیونی حکومت کے چینل 13 نے اس ٹویٹ کو دوبارہ نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد عرب ممالک نے صدی ڈیل کی حمایت کی ہے جن میں سے ایک عرب امارات ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین