Code : 3015 13 Hit

حلب ادلب شاہراہ پر مزید دو علاقہ دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد

شامی فوج حلب-ادلب روڈ پر حلب کے مغرب میں واقع دو مزید دیہاتوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے جن میں سے ایک النصرہ کا اہم ہیڈ کوارٹر تھا۔

ولایت پورٹل:شام میں قائم حکومت مخالف  انسانی حقوق واچ نامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے حلب کے مغرب میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے روز اوم الصغری گاؤں کو آزاد کرا لیا اور اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ  اوم الکبری کا کنٹرول سنبھالنے میں  بھی کامیاب ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور اس سے وابستہ مسلح دستوں نے بھاری فضائی اور توپ خانے کے حملوں کے بعد صوبہ حلب میں واقع اوم الکبری نامی قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا۔
آبزرور نے جمعہ کی رات دیر گئے اطلاع دی کہ  جمعیۃ الرضوان،جمعیۃ المناہل اور کفر تعال کے علاقوں میں ابھی بھی جھرپیں جاری ہیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی  سانا نے بھی گذشتہ رات خبر دی تھی کہ شامی افواج جمعرات کو کفرجوم اور جمعیۃ المہندسین 1و2 کو آزاد کروانے کے بعد النصرہ فرنٹ اور ان کے دیگر اتحادی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے لیے دیگر علاقوں کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں جہاں انھوں نے دمشق حلب شاہراہ  پر واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین