Code : 2100 17 Hit

کوئٹہ میں لگاتار2دھماکے؛1شہری جاں بحق،18زخمی

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوئے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے پے در پے دھماکوں نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے،دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ  18 افراد زخمی  ہوئے ہیں،زخمی ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر خیزئی چوک کے قریب ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں اس وقت دھماکہ جب وہاں سے مسافر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہونے والے تھے،دھماکے کے فورا بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ گھیرے میں لیا تو فورا بعد دوسرا زور دار دھماکہ ہوا،دوسرے دھماکےمیں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے سات کو فوری طور پر سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے،اسپتال ذرائع کی جانب سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خروٹ آباد اور ایئرپورٹ کے ایس ایچ اوز، نجی ٹی وی کا رپورٹر ابراراورکیمرا مین بھی شامل ہیں،حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق دھماکے 2 زخیوں کو بی ایم سی اور ایک کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے،بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ خیزئی چوک پہ دھماکہ سلنڈر بم پھٹنے سے ہوا، دوسرے دھماکے سے متعلق تفتیش جاری ہے،انہوں نے کہا کہ واقعہ میں فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے اہلکار کی کی جان کے ضیاع پر دکھ پہنچا ہے۔کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں کی بہترین نگہداشت کے احکامات جاری ہوچکے ہیں،دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کے امن و امان کی صورتحال خراب اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں،وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम