Code : 3815 9 Hit

فلسطینیوں کے ہاتھوں دو صہیونی فوجی زخمی

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی پٹی  ایک بار پھر فلسطینی شہریوں اور صہیونی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کا میدان بن چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابقاب تک ہونے والی جھڑپوں میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ فلسطینیوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان یہ جھڑپ قلقیلیہ کے علاقے میں ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں کا یہ سلسلہ گذشتہ رات اس وقت شروع ہوا  جب صیہونی فوج نے مغربی پٹی پر وحشیانہ حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات سے اب تک صیہونی فوجی دہشتگرد مغربی کنارے میں 40 سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کرچکے ہیں۔
مغربی پٹی سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق  ابھی تک دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں رکی نہیں ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین