Code : 1840 39 Hit

ایران پاکستان سرحد پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پاسداران انقلاب کے 2اہلکار شہید

ایران اور پاکستان کی سرحد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 2 محافظوں کو شہید کردیا جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ایران کے صوبے سیستان وبلوچستان میں پاکستان کی سرحد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 2 محافظوں کو شہید کردیا جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے،پاکستانی سرحد کے نزدیک ایرانی علاقے میں مسلح افراد نے پٹرولنگ پر مامور پاسداران انقلاب کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کاروائی جاری ہے،یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 27 محافظ شہید ہوگئے تھے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम