صیہونی فوجی درندوں کے ہاتھوں2 فلسطینی نوجوان زخمی

غاصب صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے گاؤں دیر ابو معشل پر حملہ کیا جس کے بعد ان کے اور فلسطینوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے اتوار کی شام رام اللہ کے شمال میں دیر ابو مشعل گاوں پر ہلہ بولا جس کے بعد صہیونی فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے،مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے اور دوسرا ربڑ کی گولی سے زخمی ہوا۔
در ایں اثناقابض صہیونی فوجیوں نے گاوں کا محاصرہ کرکے شہریوں کو دونوں طرف آنے جانے سے روک دیا، درجنوں لوگوں کو اپنے گھروں تک پہنچے کے لیے قریبی فصلوں میں پیدل چلنا پڑا،اسی دوران فوجیوں نے مقامی رہائشیوں کے ساتھ گاوں کے مرکزی دروازے پر بدسلوکی کی اور انھیں گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی،مقامی ذرائع نے کہا کہ قریبی سڑک سے گزرتی اسرائیلی کار پر پتھراو کے بعد قابض صہیونی فوجیوں نے گاوں پر ہلہ بولا ۔
مرکز اطلاعات فلسطین

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین