یوکرین میں دو امریکی فوجی ہلاک

امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ مشرقی یوکرین میں دو امریکی رضاکار ہلاک ہو گئے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ہم یوکرین کے ڈونباس علاقے میں دو امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتے ہیں،امریکی عہدہ دار نے مزید کہا کہ ہم ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن سفارتی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات کے لیے اے بی سی نیوز کی درخواست کے جواب میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمارے پاس ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ کہنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے، گزشتہ ماہ  بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یوکرین میں دو امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ روسی فوج نے دو سابق امریکی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے جو یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ لڑ رہے تھے،رپورٹ کے مطابق 39 سالہ رابرٹ ڈروک اور 27 سالہ اینڈی ٹائی اینگوخائن یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے روسیوں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے پہلے امریکی ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ مہینوں کے دوران یوکرین کے میدان جنگ میں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین