ٹویٹر کا رہبر معظم کی سائٹ کا اکاؤنٹ بلاک؛صیہونی ہونے کا ایک اور ثبوت

ٹویٹر نے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای @ khamenei_site سائٹ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

ولایت پورٹل:ٹویٹر نے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای @ khamenei_site سائٹ کا اکاؤنٹ بلاک  کرنے کے بعد اس کارروائی کی وجوہات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ  عارضی طور پر بند کیا گیا ہے یا  مستقل لیکن ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کی بندش شہیدا سلیمانی کے قتل کے یقینی انتقام کے بارے میں ایک پوسٹر کی اشاعت کی وجہ سے ہے ، جس میں ٹرمپ کو قطعی انتقام کی دھمکی دی تھی، پوسٹر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتقام کا حوالہ دیا گیا ہے  جس نےگذشتہ سال جنوری میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایرانی مشیروں کے قافلے پر ڈرون حملے کا حکم دیا تھا، اس حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کی  قدس فورس کے اس وقت کے کمانڈر ، جنرل قاسم سلیمانی ، عراقی عوامی فورس (الحشد الشعبی) کے اس وقت کے نائب کمانڈر  ابو مہدی المہندس اور ان کے متعدد ساتھی شہید ہوگئے تھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین