Code : 2252 105 Hit

مزید 28دن کے مہمان ہیں ہم یورپی یونین میں: برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو ہر صورت میں یورپی یونین سے انخلا کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

ولایت پورٹل:برطانوی میڈیا کے مطابق اس ملک  کے وزیراعظم بورس جانسن نے مانچسٹر میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں بریگزٹ ڈیل پر مایوس اراکین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ معاہدے کے لیے ایسی تعمیری اور قابل قبول تجاویز تیار کی ہیں جن کی بدولت یورپی یونین سے انخلا کا عمل 31 اکتوبر کو ہر صورت میں مکمل ہو جائے گا،برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یورپی یونین سے انخلا کے معاملے پر ان کی جانب سے دی گئی تجاویز کا انکار ممکن نہیں رہے گا، ان تجاویز سے انکار کی صورت میں صرف ’نوڈیل بریگزٹ‘ ہی باقی رہ جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یورپی کمیشن کے سربراہ  کو  ٹیلی فون کرکے ان تجاویز سے آگاہ کردیا ہے،واضح رہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے میں برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود انخلا پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان متفقہ معاہدہ طے نہیں پاسکا ہے جس پر سابق وزیراعظم تھریسامے کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا اور موجودہ وزیراعظم کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम