Code : 2463 89 Hit

چوبیس گھنٹے میں غزہ سے صہیونی بستیوں پر 190 راکٹ فائر

صیہونی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کل دن اور رات میں مقبوضہ فلسطین کی صیہونی بستیوں پر غزہ سے 190 راکٹ فائر کیےگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسرائیل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے  تل ابیب حکام نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں کچھ راکٹ داغے گئے ہیں لیکن وہ سب غیر رہائشی علاقوں میں لگے ہیں اسی لیے ہمارے آئرن گنبد نظام نے جان بوجھ کر ان کو  نشانہ نہیں بنایا،یادرہے کہ صیہونی فوج نے کل ایک ہی وقت میں غزہ اور دمشق میں حملہ کیا جس کے نتیجہ میں جہاد اسلامی فلسطین کے دو اعلی رہنماء شہید ہوگئے جبکہ دمشق کے حملے میں انھیں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا اور وہاں وہ  اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن پھر بھی جہاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن اکرم العجوزی کے بیٹے معاذ کو شہید کرنے میں کامیاب ہوگئے،صیہونی سرکاری دہشت گردوں نے منگل کی صبح غزہ پٹی میں جہاد اسلامی فلسطین کے رہنماء بہا ابو العطا کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ابو العطا اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम