Code : 2582 38 Hit

ترکی میں داعش کے ساتھ تعاون کےالزام میں 12 افراد گرفتار

ترکی کی سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ تعاون اوراس کی مدد کرنے کے شبہ میں ملک کے کچھ شہروں میں انسداد دہشت گردی کے عنوان سے کارروائی کرتےہوئے12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:احوال ویب سائٹ نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کے حوالہ سے رپورٹ دی ہے کہ ترک پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور داعش کے ساتھ کام کرنے کا شبہ  میں 12 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ایک ترک سکیورٹی عہددہ دار نے منگل کو بتایا کہ پولیس نے استنبول ، کونیا اور وان شہروں میں داعش کے ساتھ کام کرنے والے ایک گروپ کے  اراکین  کے ٹھکانے پر چھاپے مار کر 8مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، مشرقی ترکی کے شہر ملٹیہ میں ایک کارروائی کے دوران چار دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے افراد  پر الزام ہے کہ انہوں نے داعش کی مدد کے لئے رقم چوری کی تھی اور شامی کردوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے  داعشی عناصر کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے تھے،یاد رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ترکی نے اب تک 7500داعشی عناصر  کو ملک بدر کردیا ہے جبکہ1149افراد جیلوں میں ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम