ترکی کی حکومت کا فتح اللہ گولن سے وابستہ ہونے کے الزام میں 238 فوجیوں کی گرفتاری کا حکم

ترکی کی حکومت نے اپوزیشن لیڈر فتح اللہ گولن کی تحریک کے ساتھ وابستہ ہونے کےشبہ میں 238  فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔

ولایت پورٹل:آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی تحریک سےتعلق کےشبہ میں 238  فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے، ترک میڈیا کے مطابق مشتبہ افراد میں حاضر سروس کرنل، لیفٹننٹ کرنل، میجر سمیت فوجی افسران شامل ہیں، پراسیکیوٹر کے حکم پر 160 دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، ترکی میں 2016 میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی تھی،جس کے بعد ترک حکومت نے ہزاروں فوجیوں کو سزا کے علاوہ نوکریوں سے بھی برخاست کردیا تھا فتح اللہ گولن کا خطرہ آج بھی ترک صدر اردوغان کے سر پر تلوار کی طرح لٹک رہا ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین