Code : 4639 5 Hit

شام میں ترک فوج شامی فوج کے محاصرے میں

شام کے صوبہ حماۃ میں شام کی فوج نے ترکی کی فوج نے شامی فوج کا محاصرہ کر لیاہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے حماہ صوبے کے شہر مورک میں شامی فوج کی جانب سے محاصرے میں آنے کے بعد اپنی سب سے بڑی چوکی کو چھوڑنے اور اپنے تمام فوجی ساز و سامان کو سمیٹنے نیز عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔
ترکی کی فوج نے محاصرے میں آنے کے بعد ان چوکیوں کو چھوڑنے اور صوبہ ادلب کے قریبی علاقے جبل الزاویه کی جانب جانے کا فیصلہ کیا۔
شام کی انسانی حقوق کی کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اس علاقے میں تقریبا 28 مہینے سے تعینات تھی۔
ترکی کی فوج پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کئی علاقوں پر قابض ہو چکی ہے۔
شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔
ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین