Code : 2482 73 Hit

عراقی حکومت کے صبر کی داد دیتے ہیں:ترک صدر

ترکی نے عراق میں مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کے لئے بغداد کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی وزیر اعظم اور ترکی کے صدر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کے دوران اردگان نے عراق میں  اتحاد و استحکام اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کے لئے بغداد کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے،عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیانیہ کے مطابق ترک صدر نے بدھ کے روز عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ملک کے اتحاد اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  عراق میں میں  اتحاد و استحکام کے سلسلہ میں  بغداد کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا نیز  عراق اور ترکی کے درمیان مختلف زمینوں میں تعاون کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا،بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ دونوں سربراہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور مشترکہ شعبوں میں تعاون نیز اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر  بھی تبادلہ خیال کیا،اناطولی نیو زایجنسی  نے بھی لکھا ہے کہ ترک صدر نے عراق کے اتحاد و استحکام اور ترکی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں توسیع کی حمایت کے ساتھ ساتھ مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے بغداد کی کوششوں کا سراہنا بھی کیا،عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ  فون کال میں ، عبدالمہدی نے پرامن مظاہروں اور اس کے باہمی رابطے اور پرامن احتجاج اور پرتشدد اور باغی گروپوں کے گروہ کے تباہ کن اقدامات کے درمیان فرق سمیت عراق کی موجودہ صورتحال سے ترک صدر کا آگاہ  کیا،رپورٹ کے مطابق اردگان نے موجودہ عراقی واقعات سے نمٹنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہمیت اور اپنے عوام کے مطالبات سننے میں عراقی حکومت کے صبر و تحمل کی بھی تعریف کی۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम