ترکی کا ایک بار پھر شام کے شہر الحسکہ کے عوام کا پانی بند

ترکی کی قابض افواج نے الحسکہ میں ایک بار پھر پانی کی ترسیل روک دی ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سنا کی رپورٹ کے مطابق خطے میں موجود ترکی کی قابض افواج نے الحسکہ میں ایک بار پھر پانی کی ترسیل روک دی ہے،بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل ترکی کی فوج نے راس العین کے علاقے علوک میں آبرسانی کے سسٹم کو ناکارہ بنا کر مقامی ٹکنیشینز اور ملازمین کو جانے سے روک دیا تھا۔
الحسکہ سٹی شام کے شمالی صوبے الحسکہ کا مرکز شمار ہوتا جسکی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہے،الحسکہ کے شہری گزشتہ ایک ماہ کے دوران تسلسل کے ساتھ انجام پانے والے ترکی کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہيں۔
الحسکہ کے شہریوں نے اپنے احتجاجی مظاہروں کے دوران ترکی کے قبضے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے انقرہ الحسکہ میں آبرسانی کے سسٹم میں خلل اندازی کر کے اس علاقے میں اپنے پلید مقاصد کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار پانی کی بندش کے ذریعے اس علاقے سے لوگوں کو بتدریج دوسرے مقامات پر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
سحر



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین