Code : 3069 26 Hit

ترکی خطہ میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے: عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل

عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت ، امریکہ اور روس کے ساتھ ترکی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ، خطے میں ترکی کے اقدامات کو خطرناک قرار دیا۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل  عمر موسیٰ نے کہا کہ ترکی دو بڑی عالمی طاقتوں ، امریکہ اور روس کے مابین ذہانت سے کام کر رہا ہے اور وہ دونوں کو "نہ" کہہ سکتا ہے۔
انقرہ کے روس اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے اقدامات میں بہت حکمت عملی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی دنیا کی دو بڑی طاقتوں ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور روس کے مابین بہت ہوشیاری سے چل رہا ہے ، وہ کسی کو بھی نہیں کہہ سکتا ہے اس لیے کہ  اس کے پاس مضبوط معاشی بنیاد ہے۔
عمرموسیٰ نے خطے میں ترکی کے معاشی عروج کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی معدنی دولت معلوم نہیں ہے  لیکن اس کی وجہ اس کی بڑی اور متحرک معیشت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ ملک دنیا کی بنیادی معیشت کا حصہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کی ایک بڑی اقتصادی بنیاد  اس کا روس اور مغرب کے مابین ایک اہم جغرافیائی مرکز ہونا ہے۔
عمر نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ یورپی یونین میں شامل نہیں ہوسکا لیکن  اگر یوروپی یونین کے ساتھ اس کے تعلقات نہ ہوتے تو یہ ایسی معاشی خوشحالی حاصل نہیں کرسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے یورپی یونین  کی جانب سے اس کے کسی ممبر سے  مطالبہ کیے جانے والے تمام قوانین کو نافذ کیا ہے  خواہ ہو ملک کی انتظامیہ ، عدلیہ اور اداروں کے کردار کے بارے میں ہوں یا عدلیہ ، مسلح افواج اور پولیس کے سلسلہ میں ہوں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम