ولایت پورٹل:اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر خارجہ یائر لاپد نے اپنے یونانی ہم منصب ڈنڈیا سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ تل ابیب کے ساتھ ترکی کے تعلقات میں بہتری کوئی راز نہیں ہے،رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے یوکرین کی جنگ، مغربی ایشیائی خطے پر اس کے اثرات، بین الاقوامی صورتحال، یونان اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور توانائی کی سلامتی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
لاپڈ نے انقرہ کے ساتھ اسرائیلی تعلقات پر کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور یہ کوئی ڈھکی چپھی بات نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں یہ اقدام یونان کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات کو متاثر نہیں کرے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے توانائی کے وسائل کو متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مشرق وسطیٰ میں توانائی کی سرمایہ کاری کا اندازہ لگانے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے لیے تل ابیب۔ایتھنز معاہدے کا اعلان کیا۔
ترکی کے ہمارے ساتھ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں:صیہونی وزیر خارجہ
اسرائیلی وزیر خارجہ نے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی عدم رازداری کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں بہتری کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

wilayat.com/p/8175
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین