Code : 2389 63 Hit

ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹرمپ پر بھروسہ کرنا بے وقوفی ہے:صیہونی وزیر اعظم

صہیونی وزیر اعظم نے پہلی بار امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے و ہ بھی ایران کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر۔

ولایت پورٹل:صہیونی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف کاروائی کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور وہ 2020  میں امریکہ میں ہونے والے صدارت انتخابات تک اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کرنے والے ہیں، صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اس ریاست کی سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں اپنے بعض وزراء کو  مخاطب قرار دیتے ہوئے   کہا کہ کم سے کم ایک سال تک امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی کاروائی کی امید نہ رکھیں ،قابل ذکر ہے کہ  صہیونی وزیر اعظم  نے پہلی بار امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے و ہ بھی ایران کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر،صیہونی حکام کا کہنا ہے  کہ ایران خطہ میں کافی آگے بڑھ چکا ہے  جس کی ذمہ دار امریکہ پر عائد ہوتی ہے اس لیے کہ اس نے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ،اور اب جب تم امریکہ میں صدارتی انتخابات نہیں ہوجاتے ٹرمپ کچھ بھی نہیں کرنے والے،یادرہے کہ صیہونی حکام کو شام میں مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے ایران کے رد عمل کا انتظار ہے اور انھوں نے اس سلسلہ میں انتباہ بھی دیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम