Code : 1382 13 Hit

ٹرمپ اسرائیل کے سب سے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں:صیہونی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اب تک صدرٹرمپ اسرائیل کے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی دوستی کے سلسلے میں اہم اور تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے اسرائیل کو مضبوط بنانے کی کوشش کی اور اپنا سفارتخانہ بھی بیت المقدس منتقل کردیا، نیتن یاہو نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے کے سلسلے میں صدر ٹرمپ نے امریکی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں ایجاد کی ہیں، نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اسرائیل کا بہترین دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے سب سے بہترین دوست  ثابت ہوئے ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम