Code : 3083 28 Hit

ٹرمپ کی امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم دکھانے کی کوشش

امریکی صدر نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم دکھانے کی کوشش کرنے کے باوجود اپنے نائب کو اس وبا سے نمٹنے کی ذمہ دار ی سونپی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ رات ایک نیوز کانفرنس میں ملک میں کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پائے جانے والے خطرے کو کم کرکے دکھانےکی کوشش کی۔
گارڈین اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکی عوام کے لئےکورونا وائرس کا خطرہ بہت کم  ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں بڑی کامیابی ملی ہے،اتنی بڑی کامیابی جتنا لوگ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں جبکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ وائرس کچھ ممالک میں پھیل رہا ہے، اس پر قابو پانے کے لئے اٹلی اور کئی دوسرے ممالک کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے چینی صدر شی جنپنگ سے بات کی ہے، وہ اپنے ملک میں اس وائرس پر قابو پانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں اور گذشتہ دو دنوں سے چین میں اس مرض میں کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں ہر سال 25000 سے 69000 افراد فلو سے مر جاتے ہیں  جو کورونا سے مرنے والوں میں مقابلہ بہت زیادہ ہیں ۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اب تک اس وبا میں متبلا 15 کیس آئے ہیں  اور ان کی حالت اب بہتر ہورہی ہے صرف ایک شہری زیادہ مریض ہے ، امید ہے کہ وہ بھی جلدی ٹھیک ہوجائے گا، باقی سب ٹھیک ہیں۔
ٹرمپ نے  یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ امریکہ کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے  کے لئے مکمل طور پر تیار ہے  ، اس وباء سے نمٹنے کے لئے انھوں  نے  اپنے نائب مائک پینس  کو ذمہ داری دی۔
یادرہے کہ امریکی صدر ایسے وقت میں اس وائرس کے امریکہ میں پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ  ان کی باتوں کےبرخلاف اب تک  اس ملک میں بہت سارے لوگوں کو یہ مرض لاحق ہوچکا ہے۔






0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین