Code : 2319 100 Hit

امریکی صدر نے ایک بار پھر سرعام آل سعود کا اڑایا مذاق

یہ کوئی پہلی بار ایسا نہیں ہوا کہ جب ٹرمپ نے سعودی عرب اور دیگر عربی ممالک کے حکمرانوں کے متعلق ایسی زبان کا ستعمال کیا بلکہ اس سے پہلے بھی بارہا ٹرمپ سرعام یہ بات کہہ چکے ہیں کہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر تم(آل سعود) دو ہفتوں سے زیادہ حکومت پر قابض نہیں رہ سکتے ۔نیز ٹرمپ یہ بات کہنے سے بھی نہیں چوکے کہ امریکی حمایت کے بغیر سعودی عرب کو داخلہ و خارجہ چاروں طرف سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیکس نیوز کے مہمان تھے جس میں اس چینل کے مشہور اینکر  شان ہینسی نے ان سے بہت سے موضوعات پر سوالات کئے جن کا جواب دیتے ہوئے باتوں ہی باتوں میں امریکی صدر نے سعودی عرب کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے یہ تک کہہ ڈالا کہ: ان بیچاروں کے پاس پیسوں کے علاوہ ہے کیا؟
امریکی صدر نے کہا کہ آل سعود ہمیں اپنی حفاظت،حمایت اور بقا کے لئے پیسہ دیتے ہیں جس کے بدلے ہم ان کے ملک میں اپنی فوج کے کچھ جوان روانہ کردیتے ہیں تاکہ ان کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
نیز امریکی صدر نے یہ بھی خلاصہ کیا کہ ان سے پہلے گذشتہ امریکی حکمراں کبھی سعودی حکومت سے اس قدر باج وصول نہیں کرپائے اور انہوں بڑے افتخار سے یہ بھی کہا کہ ہم پر عرب حکمرانوں کی حفاظت و حمایت کی ذمہ داری اس وقت عائد ہوتی ہے جب وہ ہمارے مطالبات کو پورا کریں۔
یاد رہے کہ یہ کوئی پہلی بار ایسا نہیں ہوا کہ جب ٹرمپ نے سعودی عرب اور دیگر عربی ممالک کے حکمرانوں کے متعلق ایسی زبان کا ستعمال کیا بلکہ اس سے پہلے بھی بارہا  ٹرمپ سرعام یہ بات کہہ چکے ہیں کہ واشنگٹن  کی حمایت کے بغیر تم(آل سعود) دو ہفتوں سے زیادہ حکومت پر قابض نہیں رہ سکتے ۔نیز ٹرمپ یہ بات کہنے سے بھی نہیں چوکے کہ امریکی حمایت کے بغیر سعودی عرب کو داخلہ و خارجہ چاروں طرف سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम