ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہئے:الہان عمر

امریکی ایوان نمائندگان کی رکن نے لکھا ہے کہ کورونا پر قابو پانے میں ناکامی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہئے۔

ولایت پورٹل: امریکی ایوان نمائندگان   میں ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن  الہان عمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس خطرناک اور مجرمانہ غفلت (کورونا کنٹرول کرنے میں) کی وجہ سے میرے والد اور ملک بھر میں پیاروں کی ایک بڑی تعداد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،انھوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 سے مرنے والے 300000 سے زیادہ افراد انصاف کے مستحق ہیں لہذا ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے ۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین