Code : 3855 4 Hit

سیاہ فام تحریک چلانے والے لوگ غدار اور تفرقہ انداز ہیں:ٹرمپ

امریکی صدر نے واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سیاہ فام احتجاج کو منظم کرنے والے مرکزی گروپ پر کڑی تنقید کی۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے  امریکہ میں ہونے والے نسل پرستی کے خلاف حالیہ مظاہروں کے مرکزی منتظم’’ سیاہ فاموں کی جان قیمتی ہے‘‘ نامی گروپ پر کڑی تنقید کی ہے، ٹرمپ نےانٹرویو میں کہا کہ اس تحریک کو چلانے والے لوگوں پر ایک نظر ڈالیں،وہ مارکسسٹ ہیں ، وہ لوگ ہیں جنہیں آپ نہیں چاہتے ہیں۔
امریکہ کے صدر نے اس گروپ کے مثبت خیالات کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہیں غیر معمولی لوگوں کے طور پر پیش کیا گیا ہےلیکن جب آپ فسادات اور اس میں ہونے والے ہر اقدام پر نظر ڈالیں گے تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ  بہت بڑا تفرقہ اندازگروپ ہے، انہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں ہوں جو اس طرح کا سوچتا ہوں بلکہ بہت سارے لوگ ہیں  جو ایسا ہی سوچتے ہیں لیکن وہ  اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان میں ہمت نہیں ہے  لیکن وہ ایسا محسوس کرتے ہیں۔
یادرہے کہ ٹرمپ نے دو ہفتے قبل منتظم’’ سیاہ فاموں کی جان قیمتی ہے‘‘تنظیم کے رہنما پر غداری کی تحریک چلانے کا الزام لگایا تھا، ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ اس تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ہمیں وہ نہیں دیتا ہے جو ہم چاہتے ہیں تو ہم اس نظام کو آگ لگادیں گے اور اسے اکھاڑ پھینکیں گے،اس بیان کو دھوکہ دہی ، فسادات اور غداری نہیں تو کیا کہیں گے۔
قابل ذکرہے کہ حالیہ ہفتوں میں  جارج فلائیڈ نامی ایک سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد امریکہ کے بڑے شہر نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے کا ایک مربوط منظر بن چکے ہیں۔  

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین