Code : 3722 3 Hit

امریکہ میں مظاہرہ کرنے والوں کے لئے 10 سال قید کی سزا کا حکم

امریکی صدر نے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے امریکی مظاہرین کے لئے 10 سال قید کا حکم دیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میں نے وفاقی حکومت کو یہ اختیار دیا ہے کہ جو بھی شخص ریاستہائے متحدہ میں کسی بھی یادگار ، مجسمہ یا دیگر املاک کو توڑ تا ہے اسے سابق فوجیوں کے یادگار قانون یا دوسرے قوانین کے تحت زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
امریکی صدر نے مظاہرہ کرنے کے قانونی حق کو نظر انداز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کارروائی جلد ہی عمل میں لائی جائے گی نیز اس سے پہلے ہونے والی تباہی اور نقصان کے لئے بھی اس پر عمل درآمد ہوسکتا ہے،اس میں کوئی استثنا نہیں ہے!
یاد رہے کہ امریکی صدر کا یہ قانون ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جبکہ امریکی عوام نے امریکہ میں منظم نسل پرستی کے خلاف اپنے مظاہروں میں غلامی کے دور کی علامت کرداروں کے مجسمے مسمار کردیئے ہیں۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین