Code : 1613 8 Hit

امریکی میڈیا میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے؛ٹرمپ کی صدراتی مہم کا آغاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم امریکی میڈیا پر الزامات لگانا شروع کردیے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی اورلانڈو Orlando میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کا عزم دہرا دیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا کہ جھوٹے میڈیا نے پہلے بھی میرے خلاف خبریں چلائیں،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رابرٹ مولر کی تحقیقات کوئی رکاوٹ نہیں، صدر بن کر روس پر پابندیاں لگائیں، انہوں نے دعوی کیا کہ 2016ء میں انتخابات سے کچھ پہلے ایف بی آئی نے اوباما کو ممکنہ روسی مداخلت کا بتایا تو بارک اوباما نے کچھ نہیں کیا، کیوں کہ اُن کے خیال میں ہیلری کلنٹن جیت رہی تھیں،امریکی صدر نے مزید کہاکہ صدر بن کر میں نے روس پر پابندیاں لگائیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम