Code : 3170 77 Hit

ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشات میں اضافہ

امریکی صدر کی ممکنہ طور پر کورونا میں مبتلا ہونے والے متعدد ممبران کانگریس کے ساتھ نزدیک سے ملاقات کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کےاس وائرس کے مبتلا ہونے کے امکانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:ہل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایسے متعدد ممبران کانگریس کے ساتھ نزدیک سے ملاقات کی  جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور اس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت اپنے گھروں میں ہیں ،جس کے بعد ٹرمپ کے بھی اس نامعلوم وائرس میں مبتلا ہونے کے  خدشات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ نے وائرس میں مبتلا ہونے والے مشکوک ممبروں سے ملاقات کرنے کے باوجود انھوں نے اپنا ٹسٹ نہیں کروایا ہے۔
فرانس نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پیرکو امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی شروعات ہی  میں 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ، جس کے نتیجے میں امریکی اسٹاک مارکیٹ کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔
یادرہے کہ ٹرمپ ، جنہوں نے ریاستہائے متحدہ میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کےتیزی سے پھیلنے  کے باوجود ریاستہائے متحدہ میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو کم اہمیت دکھانے کی کوشش کی گی ، سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی ملاقات کے بعد منگل نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ  کانگریس کو متعدد ڈرامائی اور اہم تجاویز پیش کرنے والے ہیں جس میں کورونا پھیلنے سے متاثرہ کاروباروں کے لئے ٹیکس میں کٹوتی کے علاوہ معاہدے اور گھنٹہ پر کام کرنے والے ان  کارکنوں کی مدد شامل ہوگی جو کورونا سے پریشان ہیں۔
یادرہے کہ ٹرمپ کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سلسلہ میں تشویش اس وقت بڑھ گئی جب  حال ہی میں ان سے ملاقات کرنے والےکانگریس کے کم سے کم دو ریپبلکن  ممبروں نے اعلان کیا  کہ پچھلے ہفتے واشنگٹن میں AIPAC کانفرنس میں شرکت اور کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشات کے پیش نظر  انہوں نے خود اپنے گھروں میں بند کرلیا ہے۔
 
 

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین