روسی صدر سے ملاقات کے وقت نیند نہ آجائے ؛ٹرمپ کا بائیڈن پر طنز

سابق امریکی صدر نے بائیڈن کو ایک طنزیہ پیغام بھیجتے ہوئے لکھا کہ پوتین کے ساتھ ملاقات کے دوران آپ کو نیند نہ آجائے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات میں کامیابی کی امید کرتے ہوئے بائیڈن کو خطاب کرتے ہوئے لکھا کہ خیال رکھیے گا اس ملاقات میں آپ کونیند نہ آجائے اور پوتین کو میرا سلام کہنا ،سابق امریکی صدر نے کہاکہ بحیثیت صدر میں فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک زبردست اور بہت نتیجہ خیز ملاقات کی، اس ملاقات کے بارے میں جعلی خبروں کے باوجود ، امریکہ نے پوتن اور روس کا احترام حاصل کرنے سمیت بہت سارے مقاصد حاصل کیے،ٹرمپ نے کہا کہ روس کے بارے میں غلط اور من گھڑت خبروں کی وجہ سے ریاستہائے متحدہ کو ایک نقصان ہوا تاہم میں اس پر قابو پانے میں کامیاب رہا ، ان خبروں کو ڈیموکریٹس اور ہلیری کلنٹن نے بڑی حد تک گھڑ ا تھا اورانھیں اس کی قیمت بھی چکانا پڑی۔
اسپوٹنک کے مطابق 2018 کی ہیلسنکی سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ نے پوتن کی بھرپور حمایت کی جبکہ امریکی انٹلی جنس کا دعوی ہے روس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی جس کی وجہ سے ٹرمپ کے ریپبلکن اتحادیوں کی جانب سےبھی انھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا،تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر زور دیتے رہتے ہیں کہ روس نے اس ملک کے انتخاب میں مداخلت نہیں کی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران ،ان کے اورپوتن کے تعلقات کو لے کر ریپبلکن نے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈیموکریٹک پارٹی کے ضمنی انتخابات میں بائیڈن کی فتح کے آغاز ہی سے انہوں نے بائیڈن کے لئے سونے والے کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ ریاستہائے متحدہ اور روس کے صدور جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن پہلی بار 16 جون کو (آئندہ بدھ) سوئٹزرلینڈ کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر جنیوا میں ملاقات کریں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین