Code : 2871 21 Hit

ٹرمپ کی سیاسی زندگی تباہی کے دہانے پر

امریکی صدر ٹرمپ کی سیاسی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے اور مواخذے کی کارروائی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا باقاعدہ آغاز آج ہو رہا ہے، مخالف سینیٹرز کا کہنا ہے صدر کا طرز عمل دھوکا دہی پر مبنی ہے جبکہ ٹرمپ کے وکلا کی ٹیم کا دعوا  ہے کہ وہ بہت جلد سینیٹ سے بری ہو جائیں گے،مقدمے کی سماعت کے دوران سینیٹرز ہفتے میں چھے دن اور ہر دن چھے گھنٹے دلائل سنیں گے، کارروائی کی صدارت امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس کریں گے،ٹرمپ امریکا کے تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے،ان  پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،امریکی صدر ٹرمپ مواخذے کی کارروائی پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम