Code : 3901 7 Hit

ایران کے سلسلہ میں ٹرمپ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا:ہسپانوی سرکاری خبر رساں ایجنسی

ہسپانوی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاپنے ایک تجزیہ میں کہا کہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا کا ٹرمپ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔

ولایت پورٹل:ہسپانوی سرکاری خبررساں ایجنسی (اے ایف اے) نے ایران اور مغربی ممالک کے ساتھ ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے ایک تجزیہ میں اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کے پورے دور  میں ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا سنہری خواب  دیکھتے رہے لیکن وہ کبھی پورا نہیں ہوسکا، تجزیے میں کہا گیا ہےکہ وہ اپنے خیال کے مطابق ایران کے ساتھ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بہتر کوئی معاہدمعاہدہ بھی نہیں کرسکے،وہ اس سلسلہ میں بھی ناکام رہے
تجزیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ہمیشہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ کی بات اس طرح  کرتے ہیں گویا یہ ایک مکان خریدنے یا بیچنے کا سودا ہو،شاید ٹرمپ اس معاہدہ کو ایسا ہی سمجھتے تھے اسی لیے اس کو آسانی کے توڑ دیا کیونکہ وہ سوچ رہے تھے کہ اس طرح ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرلیں گے جیسا کہ انھوں نے کئی بار کہا بھی کہ ایرانی عوام کے پاس ایک وقت بھی روٹی بھی نہیں ہے کھانے کو اور یہ ایرانی حکومت پر اتنا دباؤ ڈالوں گا کہ  اس ملک کی حکومت مجھ سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہوجائے گی لیکن دینا نے دیکھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا نہ ہی ایرانی ایک وقت کی روٹی کے مجبور ہوئے اور نہ امریکہ کے ساتھ مذکرات کیے اس لیے کہ ان کے پاس سید علی خامنہ ای جیسے رہنما موجود ہیں جنہوں نے امریکہ کے ساتھ مذکرات کرنا تو دور کی بات اس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کو ہاتھ میں پکڑنا بھی گوارہ نہیں کیا جو شاید ہی اس سے پہلے امریکہ کے ساتھ ہوا ہو اور اب چین کے ساتھ ایران کا تاریخی معاہدہ  اپنے آخری مراحل طے کر رہا ہے جس نے ٹرمپ کی نیندیں حرام کردی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین