Code : 3801 11 Hit

ہمارے ہاں کرونا اس لیے پھیل رہا ہے کیوں کہ ہم ٹیسٹ زیادہ کررہے ہیں؛امریکہ میں کورونا کی بڑھتی شرح پر ٹرمپ کا عجیب رد عمل

امریکی صدر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک عجیب ردعمل میں اس ملک میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  اس ملک میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس سلسلے میں ، ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا وائرس کے شکار ہوے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ہم وسیع پیمانہ پر اس وائرس کے ٹیسٹ کررہے  ہیں اور یہ دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ وسیع اور بہتر ہے۔
ٹرمپ نےعجیب ذوق وشوق سے  لکھا کہ یہ بڑی خوشخبری ہے  اور بہتر ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور کم عمر افراد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے عروج پر ٹرمپ کا جوش و خروش اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے جمعرات تک 24 گھنٹوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کا ریکارڈ توڑ دیا ،ایک دن رات میں 55000 سے زیادہ افراد کوئیڈ 19 وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
یادرہے کہ ریاستہائے متحدہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجک اور متعدی امراض کے سربراہ انتھونی فوچی نے رواں ہفتے کے آغاز میں امریکہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافے پر متنبہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اگر ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئےلازمی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ایک دن میں ایک لاکھ افراد بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین