ٹرمپ کا یوٹیوب چینل معطل

ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔ اس حوالے سے یوٹیوب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔
یوٹیوب کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ کے چینل سے موجود نیا مواد ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ان کے چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپ لوڈ نہیں ہوسکے گا،واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس پہلے ہی معطل ہوچکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوچکا ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین