ٹرمپ کا کورونا ویکسین لگانے سے انکار:سی این این

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے کورونا ویکسین کی سفارش نہیں کی جاتی ہے وہ ویکسین نہیں لگائیں گے۔

ولایت پورٹل:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ امریکی صدر اس وقت تک ویکسین نہیں لگائیں گے جب تک وہائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم سفارش نہیں کرتی، وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے مزید کہاکہ  ٹرمپ میں اب بھی Monoclonal antibodiesکے اثرات موجود ہیں  انہیں لگائے  گئے تھے جب وہ ابتدائی موسم خزاں میں کوویڈ 19 سے متأثر  ہوئےتھے، امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کو آنے والے دنوں میں کورونا ویکسین  لگانے کا پروگرام طے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے کورونا ویکسین لینے سے انکار اس وقت کیا ہے  جبکہ امریکی قومی انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی سفارش ہے کہ ٹرمپ اور پینس دونوں کورونا ویکسین لگائیں۔
یادرہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فائیض ویکسین کی منظوری کے بعد امریکی عوام کو ویکسین لگانے کے پہلے دور کا آغاز پیر کو ہوا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین