Code : 2424 38 Hit

ٹرمپ کے مواخذے کی تیاریاں تیزی سے جاری

امریکی پارلیمنٹ کی انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں پہلی اعلانیہسماعت کا آغاز ہوچکا ہے ۔

ولایت پورٹل:امریکی پارلیمنٹ کی انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں اعلانیہ طور پر جلسہ کا آغاز کیا جائے گا،شیف نے مزید کہا کہ جولائی کے مہینے میں ٹرمپ اور یوکرائن کے صدر کے درمیان ہونے والی متنازعہ گفتگو کے سلسلے میں یہ نشستیں منعقد ہو رہی ہیں تاکہ امریکہ کے لوگ خود ٹرمپ کے سلسلے میں فیصلہ کر سکیں ،امریکی پارلیمنٹ ممبروں نے پچھلے ہفتے ایک قرارداد پاس کی ہے جس کے تحت امریکی صدر سے مواخذہ کو قانونی شکل دی گئی  ہے،شیف نے مزید کہا کہ آئندہ بدھ کو منعقد ہونے والے جلسے میں یوکرائن میں امریکی  اعلی سفارت کار ویلیام تایلور اور وزیر خارجہ کے معاون بند جارج کینٹ موجود رہیں گے، اس کے بعد 15 نومبر کو دوسری میٹنگ ہوگی جس میں میں یوکرائن میں تعینات سابق امریکی سفیر موجود رہیں گے جن کو ٹرمپ نے رواں سال میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ،یاد رہے کہ ٹرمپ کےمؤاخذہ کے سلسلے میں پاس ہونے والی قرارداد کے تحت اگرچہ  اس کے بہت سارے اسکینڈل منظر عام پر آئیں گے لیکن مواخذہ اور ان کا برطرف ہونا بعید لگتا ہے اس لئے کہ امریکی پارلیمنٹ ممبروں میں سے کسی بھی ریپبلکن ممبر نے اس بل کو مثبت رائے نہیں دی، قابل ذکر ہے کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکین ٹرمپ کے مواخذے پر اصرار  بھی کریں تو انہیں پہلے پارلیمنٹ ممبروں کی رائے حاصل کرنا ہوگی اس کے بعد سینٹ بھی بھی اس کے بارے میں مثبت رائے دے  اگر پارلیمنٹ  اس سلسلے میں مثبت رائے دے بھی دے کیونکہ اس کی اکثر سیٹیں ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندوں کے پاس ہیں تب بھی سینٹ سینٹ کو بری کر دے گی کیونکہ وہاں پر ریپبلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम