Code : 2757 78 Hit

ٹرمپ کی بوکھلاہٹ؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

ایران کی جانب سے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کی تاکید کے ٹرمپ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا شروع کردی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف اپنے سلسلہ وار ٹویٹس کل صبح سے اس مل کے خلاف رجز خوانی پر اتر آئے ہیں،ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے دنیا کودہشتگردوں کے ایسے سربراہ سے نجات دلائی ہے جس نے ایک امریکی  کو قتل اور کئی کو زخمی کیا ہے  اور ایران اس کا انتقام لینے کے لیے کھلے عام مشرق وسطی میں ہمارے اڈوں کو نشانہ بنانے کی بات کررہا ہے،یادرہے کہ امریکی صدر نے آج صبح سویرے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اگر  ایران کسی بھی امریکی یا امریکی مفاد پر حملہ کرےگا تو امریکہ ایران کے اندر 52 سائٹس پر حملہ کرے گا (ان 52 امریکیوں کی نمائندگی کرتا ہے جنھیں ایران نے بہت سال پہلے یرغمال بنا لیا تھا) ، ان میں سے کچھ ایران اور ایرانی ثقافت کے لئے بہت اعلی درجے کی اور اہم ہیں ، یہ اہداف اور خود ایران  کو بہت تیزی کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا،ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکہ مزید خطرات نہیں چاہتا،واضح رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر  ہفتہ کے روز واشنگٹن کے قاتلانہ حملے کے جواب میں امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے قتل پر ایسی اسٹریٹجک انتقامی کارروائی ہوگی جو یقینی طور پر خطہ میں  امریکہ کی  موجودگی کے خاتمہ کا باعث بنے گی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین