Code : 2808 36 Hit

ہم ہمیشہ سے تمہارے ساتھ ہیں؛ٹرمپ کی ایران کے آشوب گروں کی حمایت

امریکی صدر نے ایران میں بدامنی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان کی حکومت باغیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی شام کو تہران میں ہونے والی غیرقانونی ریلی اور ایران میں پیش آنے والےبدامنی کے کچھ واقعات کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ،ایرانی عوام کی حمایت کا اشارہ کرتے ہوئے فسادیوں کو  مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں جب سے صدارت کی کرسی پر بیٹھا ہوں  اس وقت سے لے کر آج تک  آپ لوگوں  کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں  اور میری حکومت آپ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے،ٹرمپ نے مزید آشوب گروں کے لیے مزید لکھا ہے کہ ہم آپ کے احتجاج کی مکمل  نگرانی کررہے ہیں  اور آپ کی ہمت سے ہمیں بھی حوصلہ ملتا ہے،ٹرمپ نے آشوب گروں کے ساتھ نمٹنے کے سکیورٹی فورسزز کے طریقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کو انسانی حقوق کی تنظیموں کو اجازت دینا چاہیے کہ تحقیقات کریں اور ایران میں ہونے والے حالیہ اعتراضات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں،واضح رہے کہ ٹرمپ نےایک بار پھر اپنے بے بنیاد الزامات کو دہراتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین پر تشدد یا انٹرنیٹ بند نیز  کوئی ہلاکت نہیں ہونی چاہئےکہ  دنیا دیکھ رہی ہے،یادرہے کہ اس سے پہلے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک روب نے کہا کہ ایران میں برطانیہ  کے سفیر کی نظربندی بین الاقوامی قانون کے منافی ہےجبکہ  ایرانی حکومت اس وقت ایک نازک مرحلہ میں ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम