Code : 4380 5 Hit

ٹرمپ کا ایک اور جنسی اسکینڈل منظر عام پر

ایک سابق امریکی ماڈل نے ٹرمپ کے خلاف جنسی استحصال کا الزام عائد کیاہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق13 نومبر) کو زیادہ عرصہ نہیں بچا ہےجو 2020 کے امریکی انتخابات کی تاریخ ہے  اور تازہ ترین سروے کے مطابق صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ووٹ اپنے جمہوری حریف جو بائیڈن کے ووٹ سے 6٪ کم ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کرونا پر قابو پانے میں ناکامی اور نسل پرستی پر مبنی اپنے بیانات کی وجہ سے عوامی رائے میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں، اب انھیں ایک نئے الزام کا سامنا کرنا پڑا ہے جو ان کے لئے معاملات کو مزید خراب بنا سکتا ہے۔
ایک سابق امریکی ماڈل ایمی ڈورس جو اب 48 سال کی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 1997 میں جب وہ صرف 24 سال  کی تھیں ،ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ان کا جنسی استحصال کیا گیاجبکہ اس وقت  ٹرمپ اپنی دوسری بیوی مارلا میپلز کے ساتھ رہ رہے تھے۔
یادرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ریاستہائے متحدہ کے صدر پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہو ، اس سلسلے میں ان کی فائل پہلے سے ہی کافی سنگین ہے۔
اسٹرامی ڈینیئلز ، جن کا اصل نام "اسٹیفنی کلفورڈ" ہے ، اس سے پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ 2006 سے 2007 تک ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کا غیر اخلاقی تعلق تھا  لیکن دباؤ میں انہوں نے 000 130000 کے ایک معاہدے پر دستخط کیے اور خاموشی اختیار کرلی۔

ا

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین