Code : 2907 255 Hit

تم نے فوج کو ذلیل کیا ہے،معافی مانگو؛امریکی ریٹائرڈ فوجیوں کا ٹرمپ سے مطالبہ

امریکی ریٹائرڈ فوجیوں کے ایک گروپ نے بیان جاری کیا جس میں ٹرمپ سے عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:پینٹاگون کی غیر ملکی کارروائیوں میں شامل رہنے والے ریٹائرڈ فوجیوں کے ایک گروپ نے ہفتے کو ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عین الاسد میں تعینات زخمی ہونےوالے  امریکی فوجیوں کو غیر اہم قرار دینے کی کوشش پر تنقید کی گئی۔
یادرہے کہ ایران کی جانب سے امریکی دہشتگردی کے جواب میں عراق میں موجود امریکی فوجی اڈےعین الاسد کو نشانہ بنانے کے بعد ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملہ میں کوئی  بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے ، لیکن پینٹاگون نے اب اس بات کو تسلیم کرلیا ہے کہ ایران کے میزائل حملہ میں  کم از کم 34 امریکی فوجی زخمی ہوئے  ہیں جنہیں  معمولی طور پر دماغی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں عراق کے باہر میڈیکل مراکز میں لے جایا گیا ہے۔
ان معلومات کے انکشاف کرنے کے بعد ، ٹرمپ نے نہایت ہی ڈٹھائی  کا مظاہرہ کرتے ہوئےدعوی کیا کہ ہمارے فوجیوں کو آنے والی چوٹیں زیادہ  سنگین نہیں ہیں بلکہ  ایک معمولی سر درد کی طرح ہیں۔
ریٹائرڈ فوجیوں کے ایک گروپ نے ٹرمپ کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں کو کم اہمیت قرار دینے کی ٹرمپ کی کوششوں پر یہ گروپ خاموش نہیں رہ سکتا۔
مذکورہ گروپ نے مزید کہا کہ چوٹ کو کم نہیں سمجھا جانا چاہئے ، یہ چوٹیں بہت سی قلیل مدتی اور طویل مدتی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہیں ، جن میں یادداشت کا کھونا بھی شامل ہے۔
ریٹائرڈ فوجیوں کے بیان میں آخر میں آیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ امریکی فوج میں خدمت کرنے والے مردوں اور خواتین سے اپنے موقف کے سلسلہ میں معافی مانگیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम