Code : 2947 22 Hit

ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے44 جھوٹے دعوے کیے: سی این این

امریکی نیوز چینل جو گذشتہ 29 ہفتوں سے امریکی صدر کی طرف سے جھوٹے دعوؤں کی تعداد پر نظر رکھے ہوئے ہے، کہا ہے کہ وہ گذشتہ ہفتے میں 44 جھوٹے دعوے کرتا ہے ، جو ان کے ہفتہ وار اوسط جھوٹے دعووں سے کم تھے!

ولایت پورٹل:سی این این نیوز نے ہفتے کے روز جاری ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف گذشتہ ہفتے 44 جھوٹے دعوے کیے ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس کے اپنے دو روزہ سفر کے دوران ، ٹرمپ نے دو پریس کانفرنس میں 30 جھوٹے دعوے کیے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے یوکرین کے بارے میں 16 جھوٹے دعوے کیے جبکہ  مواخذے کےبارے میں  13 اور معیشت کے بارے میں 4 جھوٹے دعوے کیے۔
امریکی صدر نے ڈیووس میں اپنی نیوز کانفرنس کے دوران 12 جھوٹے دعوے کیے۔ انہوں نے فاکس نیوز کی میزبان ماریا بارٹریومو کو انٹرویو دیتے ہوئے 10 جھوٹے الزامات بھی لگائے اور سی این این کے میزبان جو جو کارنین کے ساتھ ایک انٹرویو میں 8 جھوٹے دعوے کیے۔
سی این این نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ اگرچہ بہت سارے سیاست دانوں کے لئے ہر ہفتے 44 جھوٹے دعوے بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن ٹرمپ کےہفتہ میں  اوسطا 60 جھوٹے دعووں سے کم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سی این این نیوز 8 جولائی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں کی نگرانی کر رہا ہے جس کے مطابق ٹرمپ نے 29 ہفتوں کے اس عرصے میں کم از کم 1،729 جھوٹے دعوے کیے ہیں۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम