Code : 2826 12 Hit

ٹرمپ نےسات ماہ قبل جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم جاری کیا تھا:این بی سی

امریکی چینل نے پانچ موجودہ اور سابق امریکی سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات ماہ قبل سرکاری اہلکاروں کو اختیار دیا تھا کہ اگر ایران یا ایرانی حمایت یافتہ طاقتیں امریکیوں کی ہلاکت کا سبب بنیں تو کمانڈر سلیمانی کو قتل کردیا جائے

ولایت پورٹل:امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے جنرل سلمانی کو حالیہ ممکنہ چیلنج قرار دیے جانے کے دعوے کے برخلاف  ہے کہ ٹرمپ نے سات ماہ قبل  ان کے قتل کا حکم دے دیا تھا،اگرچہ امریکی عہدے داروں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا جواز پیش کرنے کے لیے  دعوی ٰ کیا ہے کہ وہ امریکہ پر ایک وسیع حملہ کرنے کے درپے تھے تاہم امریکی چینل  این بی سی کے ذریعہ آج جاری کردہ معلومات سے پتا چلتا ہے کہ  ان کے قتل کا حکم مہینوں قبل جاری کیا گیا تھا،اس چینل نے پانچ موجودہ اور سابق امریکی سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات ماہ قبل سرکاری اہلکاروں کو اختیار دیا تھا کہ اگر ایران  یا ایرانی حمایت یافتہ طاقتیں امریکیوں کی ہلاکت کا سبب بنیں تو کمانڈر سلیمانی کو قتل کردیا جائے ،رپورٹ میں مزیک آیا ہے کہ ٹرمپ نے حتمی فیصلہ پر اپنے دستخط کرنے کی شرط لگائی تھی،یادرہے کہ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے رواں ہفتے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ سلیمانی دنیا میں چار امریکی سفارت خانوں پر حملے کے منصوبے بنا رہے تھے،جبکہ گذشتہ روز امریکی وزیر دفاع مارک اسپری نے اس الزام کی تردید کی تھی ، اور کہا تھا کہ انہیں اس بارے میں خاص معلومات موصول نہیں ہوئی تھیں  کہ ایران  دنیا میں امریکہ کے چار سفارت خانوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम