ٹرمپ تاریخ کا بدترین مجرم ہے:معروف امریکی فلاسفر اور تاریخ داں

معروف امریکی فلاسفر اور مورخ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ تاریخ کا بدترین مجرم ہے جس نے کروونا وائرس کے پھیلاؤ کے موقع ہر دسیوں ہزار افراد کو قتل کیا اور زمین پر انسانی زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

ولایت پورٹل:امریکی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی فلسفی اور تاریخ دان نام چامسکی نے منگل کی رات جیکبین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوتاریخ کا بدترین مجرم قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایک بدترین آمر ہیں جو پرانی کمیونسٹ پارٹی کے ریپبلکن عناصر سے بھی بدتر ہیں۔
91 سالہ مفکر نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ بات تھوری عجیب لگے لیکن یہ سچ ہےکہ ٹرمپ بلا شبہ تاریخ کے بدترین مجرم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ابھی تک سیاسی تاریخ میں کوئی شخصیت سامنے نہیں آسکی ہے جس نے زمین پر انسانی زندگی کی تباہی کے لیے منظم طور منصوبے بنانے کے لیے اتنے جوش و جذبے سے خود کو وقف کیا ہو،یہ مبالغہ آرائی نہیں ہے۔
چامسکی نے کہا کہ دنیاعالمی بحران پر قابو پانے میں تو کامیاب ہو جائے گی  لیکن ماحولیاتی تبدیلی کے ٹرمپ کے جرم سے نہیں بچ سکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قیمت پر وائٹ ہاؤس کے غنڈوں کے خرچوں میں  کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جنھوں نے دسیوں ہزار افراد کو ہلاک اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے میں ریاستہائے متحدہ کو دنیا کا بدترین حصہ بنا دیا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل چامسکی نے گارڈین اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  کہا تھا کہ طبی نظام کے بجٹ میں کمی کرنے  اور گورنرز پر ذمہ داری کے بوجھ ڈالنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے ذمہ ٹرمپ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کرنے اور ٹرمپ کی انتخابی پالیسیاں مضبوط کرنے کی ایک زبردست حکمت عملی ہے۔


 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین