Code : 3130 61 Hit

ٹرمپ امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک شخص ہے:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر پلوسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک شخص تھا ،ہم مزید چار سال تک اس کو برداشت نہیں کرسکتے۔

ولایت پورٹل:انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نےٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  ہے۔
پیلوسی نے اپنے انٹرویو میں کہا مجھے اس شخص کے ساتھ شدید الجھن ہے کیونکہ وہ سچ نہیں بولتا ، آئین کا احترام نہیں کرتا اور بچوں کو تکلیف پہنچاتاہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خوبی یہ ہے کہ ہم ایک ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں اور اس شخص کے اقدامات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ ہم  ایسا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ اپنے امیدواروں کی اسکریننگ کریں تاکہ وہ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کرسکیں کیونکہ امریکہ ٹرمپ کومزید چار سال نہیں برداشت کرسکتا۔
پیلوسی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ کا سب سے خطرناک فرد اس وقت وائٹ ہاؤس میں بیٹھا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس بار صورتحال 2016 سے مختلف ہے، اس سال لوگوں کا خیال تھا کہ ہلیری جیت جائیں گی لہذا انہوں نے اپنی پوری کوشش نہیں کی۔
پیلوسی کا کہنا تھا کہ کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسا شخص بھی صدر منتخب ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گےتو  جو لوگ ووٹ دیں گے وہ نتیجہ بھی حاصل کرلیں گے۔
انہوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں  کہ کوئی بھی ڈیموکریٹک امیدوار آنے والے الیکشن جیت جائے  وہ وائٹ ہاؤس میں موجود شخص سے بہتر صدر ہوگا۔
 
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین