ٹرمپ امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے ایک تقریر میں کہا کہ ٹرمپ اس ملک کے لئے واضح خطرہ ہیں ،انہیں چلے جانا چاہئے۔

ولایت پورٹل:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر  نینسی پیلوسی نے کہا کہ  ٹرمپ اس ملک کے لئے واضح خطرہ ہیں اور انہیں فوری طور پر وائٹ ہاؤس سے چلےجانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ  ہمارا مشن داخلی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف آئین کا دفاع کرنا ہے، ٹرمپ نے کانگریس پر شورش اور حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے،یادرہے کہ یہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جبکہ حال ہی میں امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ پر بغاوت کی حوصلہ افزائی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کےنتیجہ میں ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے دوری بار ان کا مؤاخذہ ہو رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب پر اعتراض کرتے ہوئے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس پرہونے والے اچانک حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے ماننےوالے تھےنیز احتجاج کے سلسلے میں اب تک امریکی پولیس 52 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین