Code : 1903 6 Hit

ٹرمپ نسل پرست ہیں؛امریکی سروے

امریکا میں کرائے گئے سروے میں اکثریت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیدیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایک امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں نصف سے زیادہ ووٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایک سروے میں 51 فیصد ووٹروں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں، لیکن 49 فیصد ووٹروں کی رائے اس کے برعکس تھی،ٹرمپ کو نسل پرست قرار دینے والے افراد میں 59 فیصد خواتین جبکہ 41 فیصد مرد ہیں،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی خواتین اپنے صدر کو خاص پسند نہیں کرتیں،یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے سیاہ فاموں کی اکثریت والے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی کہہ کر مخاطب کیا تھا اور وہاں سے منتخب رکن عالی جاہ کمنگز کے خلاف نسل پرستانہ بیان دیا تھا،اس سے پہلے بھی امریکی صدر نے سیاہ فام امریکی اراکین پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں واپس اپنے وطن لوٹ جانے کا مشورہ دیا تھا،اس بیان پر اسپیکر ایوان نمائندگان سمیت کئی رہنماؤں نے ٹرمپ پر شدید تنقید کی تھی،دوسری جانب اپنے دفاع میں انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افریقن امریکنز پر ان کی تنقید کے پیچھے کوئی نسل پرستانہ حکمت عملی نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایک تقریب میں خود انہیں نفرت کا نشانہ بنایا گیا ہے،خیال رہے کہ ٹرمپ امریکا کے ایک ایسے صدر ہیں ہیں جن کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ان کے صدر منتخب ہوتے ہی شروع ہو گیا تھا اور اب تک ہر چند روز بعد کسی نہ کسی شکل میں ان کے خلاف احتجاج ہوتا  رہتا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम