Code : 1640 10 Hit

ٹرمپ ایران کے ساتھ مذکرات کی پیشکش میں سنجیدہ نہیں ہیں:نیٹو میں امریکہ کے سابق سفیر

نیٹو میں امریکہ کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں تجویز سنجیدگی پر مبنی نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:نیٹو میں امریکہ کے سابق سفیررابرٹ ہینٹر نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کی ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں تجویز سنجیدگی پر مبنی نہیں ہے، رابرٹ ہینٹر نے ایران پر امریکہ کے دباؤ ، مزید اقتصادی پابندیوں ، مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خروج  اور دھمکیوں کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ ایران جیسے ملک کو دباؤ کے ذریعہ  مذاکرات کی میز پر لانا ممکن نہیں، اگر چہ امریکی صدر پر ایران کے خلاف کاروائی کرنے کے لئےامریکی حکومت میں موجود بعض ارکان اوربعض امریکی اتحادی عربوں کا دباؤ ہے لیکن امریکی صدر اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ بلا وجہ چھیڑ چھاڑ کرنا امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے، البتہ امریکی اتحاد امریکی صدر کو اشتعال دلانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،رابرٹ ہینٹر نے جان بولٹن اور مائیک پمپئو کو امریکی حکومت سےنکالنے کے بارے میں کہا کہ  نہیں، بلکہ وہ وہی کام کررہے ہیں جو ٹرمپ لفاظی کےذریعہ ایران کے خلاف  انجام دے رہا ہے،مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ غلط اندازوں اور محاسبات سے جنگ کا آغاز کریں گے یا نہیں ، اور یہی خطرہ ایران کے جوابی اقدامات کے بارے میں بھی موجود ہے،رابرٹ ہینٹر نے ٹرمپ کی مذاکرات کی تجویز کو کھوکھلی تجویز قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम